جلسےسےقبل نظربندیوں کامعاملہ عدالت میں پہنچ گیا

0
109

لاہور کے جلسے سے قبل تمام نظر بندیوں کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنمازنیب عمیرنے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندیوں کے احکامات جاری ہوئے،نظر بندیوں کے احکامات قانون اور آئین کے منافی ہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت فوری نظر بندیوں کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔ نظر بند تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a reply