جلسےکااین اوسی معطل:چیئرمین پی ٹی آ ئی کاردعمل

0
34

اسلام آبادمیں تحریک انصاف کےجلسےکااین اوسی معطل ہونے پر چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی نے بھی ردعمل دے دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی کاکہناتھاکہ ہم ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے، وزیراعلی خیبرپختوانخواہ علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی، ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں این او سی کینسل نہیں کیاجاسکتا،ہمارا جلسہ ریڈزون سے 30کلومیٹر فاصلے ترنول سنگجانی کے مقام پرہوگا۔
بیرسٹر گوہر علی کامزیدکہناتھاکہ ہم کل پانچ بجے صرف جلسہ کریں گے کوئی دھرنا نہیں دیں گے، مذہبی جماعت کا احتجاج ڈی چوک میں صبح آٹھ بجے شیڈول ہے،این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے،چیف کمشنر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور بروقت ختم ہوجائےگا۔

Leave a reply