جلسے سےقبل:عمرایوب آؤٹ،سلمان اکرم راجہ کی انٹری

0
35

جلسےسےایک روزقبل تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی،عمران خان نےقومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایواب کا پارٹی  عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا۔
عمرایوب کاکہناہےکہ میں بانی چیئرمین کامشکورہوں انہوں نےبطورسیکرٹری جنرل میرااستعفامنظورکرلیا،میں بطورورکرپی ٹی آئی اوربانی چیئرمین کےساتھ کام جاری رکھوں گا،اپوزیشن لیڈرہونا،کیس بھگتنا،سیکرٹری جنرل ہونااورآئینی معاملات اکٹھادیکھناورک لوڈتھا۔
عمرایوب نےمزیدکہاکہ میں نےاس سےپہلےبھی22جون کواستعفادیالیکن استعفامنظورنہ کیاگیا،میں نےسینیٹ میں قائدخزب اختلاف شبلی فرازکوبانی سےملاقات میں استعفیٰ پہنچانےکاکہاتھا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا، سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔

Leave a reply