جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کابڑاکردارہے،مولانافضل الرحمان

0
22

سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کابڑاکردارہے۔
سربراہ جےیوآئی(ف)مولانافضل الرحمان کا لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہناتھاکہ ہمیشہ آئین اورجمہوریت پرشب خون ماراگیا،جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کابڑاکردارہے،سیاستدانوں نےاپنےمفادات کےلئےجمہوریت پرسمجھوتہ کیا۔
مولانافضل الرحمان نے خواجہ آصف کےساتھ لندن میں پیش آئےواقعےکی مذمت کی۔
سربراہ جےیوآئی  کامزیدکہناتھاکہ برطانیہ کی ذمہ داری ہےخواجہ آصف کےمعاملےمیں قانون کےمطابق کارروائی کرے،نئےقانون کےذریعے ملک کےاندرموجودہرشہری کومشکوک بنادیاگیا،کسی سیاستدان کوقیدکرنےکےحق میں نہیں۔
مولانافضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں اپنے کردارکی تردیدکردی۔
اُن کاکہناتھاکہ امریکی سیاست میں مداخلت کرتےہیں نہ انہیں مداخلت کی اجازت دیتےہیں،امریکہ میں ری پبلکن حکومت ہویاڈیموکریٹس،دنیاکےلئے ان کی پالیسی ایک ہے۔

Leave a reply