جمہوری حقوق نہ دیےجائیں توپھرتقریرجذباتی ہوتی ہے،بیرسٹرسیف

0
29

خیبرپختونخواکےمشیراطلاعات بیرسٹرسیف نےکہاہےکہ جمہوری حقوق نہ دیے جائیں تو پھر جلسوں میں تقریرجذباتی انداز میں ہوتی ہے،تقریرمیں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے۔ مگر اس پر جو حکومتی رد عمل ہے وہ بھی ٹھیک نہیں۔
نجی چینل کےپروگرام میں گفتگوکرتےہوئےمشیراطلاعات خیبر پختونخوا کا کہن اتھا کہ رات کو دیر کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےساتھ رابطہ ہوالیکن تفصیل سےبات نہیں ہوسکی، رات کو وضاحت کردی تھی کہ ان کے ساتھ دو افراد تھے ان کے بھی فون بند تھے۔ علی امین کوایسی تقریر نہیں کرنی چاہیےتھی، لوگ تجربے سے سیکھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اس پر معذرت کر چکے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا مزیدکہنا تھا کہ جمہوری حقوق نہ دیے جائیں تو پھر جلسوں میں تقریر جذباتی انداز میں ہوتی ہے، کارکنوں کے جذبات کو کنٹرول کرنےکے لیے لیڈرکا تقریرکرنا پولیٹیکل گروپ ڈائنامکس ہوتی ہیں، تقریرمیں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخواکاکہناتھاکہ اگرکچھ الفاظ قابل اعتراض بھی تھےتو اس کے لیے قوانین موجود ہیں، ڈیفامیشن لاء اور دیگر قوانین ہیں اس کے تحت کارروائی کرلیں، یہ نہ کریں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہوتے ہی ایم این ایزکو پکڑنا شروع کر دیا، ایسا ماحول بنادیا جیسےخدانخواستہ کسی غیر ملکی فوج نے حملہ کر دیا۔

Leave a reply