جناح ہاؤس حملہ کیس:254ملزمان پرفردجرم عائد

0
2

جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں سمیت254 ملزمان  پرفردجرم عائد کردی گئی۔
لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت کےایڈمن جج منظرعلی گل نےکوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنمااعجازچودھری،عمرسرفرازچیمہ ،محمودالرشید،عالیہ حمزہ ،خدیجہ شاہ اورپی ٹی آئی کارکنوں سمیت254ملزمان پرفردجرم عائدکر دی گئی،جبکہ ملزمان نےصحت جرم سےانکارکردیا۔
عدالت نے31مئی کوگواہان کوبیان قلمبندکرانےکیلئےطلب کرلیا۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدکارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ جناح ہاؤس حملہ کیس کے2ملزمان کاانتقال ہوچکاہے،جناح ہاؤس حملہ کیس کے10ملزمان کواشتہاری قراردیاجاچکاہے۔

Leave a reply