جنوبی افریقہ سیریزاوروویمنزورلڈکپ کی تیاریاں جاری

0
1

جنوبی افریقہ وویمنزکرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان اورانٹرنیشنل کرکٹ(آئی سی سی ) ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کی تیاریاں جاری ہیں۔
ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج چھٹا دن ہے۔ صبح کے سیشن میں خواتین کھلاڑیوں نے جم میں فزیکل ٹریننگ کی، جو اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ اسفندیار کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔ اس دوران کھلاڑیوں کو فٹنس سے متعلق مختلف عملی مشقیں کرائی گئیں۔
خواتین کھلاڑیوں نے گروپس کی صورت میں تقریباً تین گھنٹے تک جم میں مختلف ایکسرسائزز کیں۔ ایوننگ سیشن میں کھلاڑی ہائی پرفارمنس سینٹر میں مزید ٹریننگ کریں گی۔
ویمنز کرکٹ ٹیم کا یہ تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔

Leave a reply