جنوبی کوریا:سابق خاتون اول نےکرپشن کیسزپرمعافی مانگ لی

0
3

جنوبی کوریاکی سابق خاتون اول کم کیون نےکرپشن کیسزپرمعافی مانگ لی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جنوبی کوریاکی سابق خاتون اول کم کیون نےتفتیش کےدوران خودکومعمولی انسان قراردیا،سابق خاتون اول نےکرپشن کیسزپرمعافی مانگ لی۔
غیرملکی ایجنسی کےمطابق کم کیون سےایجنسوں نے11گھنٹےتک تفتیش کی،کم کیون پرپچھلے15سال سےمختلف اسکینڈلزکےالزامات ہیں،کم کیون کےشوہرسابق صدرجنوبی کوریایون سک یول بھی تحقیقات کاسامناکررہےہیں۔
واضح رہےکہ کِم کیون ماضی میں کئی تنازعات کا شکار رہ چکی ہیں، 2019 میں ان پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزامات لگے، وہ آرٹ کی نمائشوں کی میزبانی کے لیے رشوت وصول کرنے کے الزام میں بھی زیر تفتیش رہیں، 2021 میں معلوم ہوا کہ انھوں نے 2007 اور 2013 کے درمیان تدریسی ملازمتوں کے لیے درخواست دیتے ہوئے اپنے سی وی میں غلط معلومات درج کیں، جس پر بعد میں انہوں نے عوامی طور پر معافی مانگی۔

Leave a reply