جنوبی کوریا:سابق صدرکی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،وارنٹ کی مدت ختم

0
5

جنوبی کوریامیں سابق صدریون سک یول کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،وارنٹ کی مدت ختم ہوگئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق تفتیشی حکام نےسیول کی ضلعی عدالت سےوارنٹ میں توسیع کی درخواست کردی،یکم اور3جنوری کوتفتیش کاروں نےمعزول صدر کو گرفتار کرنےکی کوشش کی۔سیکیورٹی سروس نےمعزول صدریو ن سک کی گرفتاری کوناکام بنادیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال 3دسمبرکوجنوبی کوریاکےصدریون سک یول نےمملکت میں مارشل لالگانے کے احکامات جاری کئےتھےجس سےملک بھرمیں احتجاج شروع ہوگیاتھاجس کےچندگھنٹوں بعدصدر کومارشل لاکےاحکامات واپس لینےپڑھ گئےتھے۔جنوبی کورین صدرنےاپنےاس اقدام پرعوام سےمعافی بھی مانگی تھی۔
یادرہےکہ مارشل لاکی وجہ سےکورین صدرکےخلاف مواخذےکی تحریک پیش کی گئی تھی جوکہ ناکام ہوگئی تھی لیکن مواخذےکی دوسری تحریک کامیاب ہوگئی تھی جس میں قومی اسمبلی کے300ارکان نے حق رائےدہی استعمال کیا،جس میں سے 204ووٹ قراردادکےحق میں جبکہ 85ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے۔

Leave a reply