
جنوبی کوریاکےمعزول صدر کوگرفتارکرلیاگیا،انسدادبدعنوانی کی تحقیقاتی ٹیم نےکئی گھنٹےکی مزاحمت کےبعدیون سک یول کوگرفتارکیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق صدارتی سیکیورٹی اہلکاروں نےتفتیش کاروں کویون سک یول کی رہائشگاہ میں داخل ہونےسےروک دیاتھا،3جنوری کےبعدیہ معزول صدرکوگرفتارکرنےکی دوسری کوشش تھی،3دسمبرکومارشل لاکےاعلان کےبعدیون سک کوبغاوت کےالزامات کاسامناہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق وارنٹ پرعملدرآمدکےلئےایک ہزارپولیس اہلکاروں نےصدارتی رہائش گاہ کاگھیراؤکیا،جنوبی کوریاکےکسی معزول صدر کوگرفتار کرنےکا یہ پہلاواقعہ ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال 3دسمبرکوجنوبی کوریاکےصدریون سک یول نےمملکت میں مارشل لالگانے کے احکامات جاری کئےتھےجس سےملک بھرمیں احتجاج شروع ہوگیاتھاجس کےچندگھنٹوں بعدصدر کومارشل لاکےاحکامات واپس لینےپڑھ گئےتھے۔جنوبی کورین صدرنےاپنےاس اقدام پرعوام سےمعافی بھی مانگی تھی۔
یادرہےکہ مارشل لاکی وجہ سےکورین صدرکےخلاف مواخذےکی تحریک پیش کی گئی تھی جوکہ ناکام ہوگئی تھی لیکن مواخذےکی دوسری تحریک کامیاب ہوگئی تھی جس میں قومی اسمبلی کے300ارکان نے حق رائےدہی استعمال کیا،جس میں سے 204ووٹ قراردادکےحق میں جبکہ 85ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے۔
یورپ کےبیشترحصوں میں شدید گرمی اورہیٹ ویوسے8افرادہلاک
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
اکتوبر 17, 2024 -
واٹس ایپ میسنجر کیلئے نیا کار آمد اور دلچسپ فیچر متعارف
اگست 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔