جنوبی کوریاکےصدرنےمارشل لاکےنفاذکافیصلہ واپس لےلیا

0
133

جنوبی کوریاکےصدر یون سک یول نےچندگھنٹوں کےبعدمارشل لاکےنفاذکافیصلہ واپس لے لیا ۔جس کے بعد پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعدکابینہ نے بھی ملک سےمارشل لا اٹھانےکی منظوری دےدی۔
جنوبی کوریاکےصدریون سک یول نےایمرجنسی نافذکرکےمارشل لاکااعلان کیاتھا،جس پرملک میں شدیداحتجاج اورمظاہرےہوے،جس کومدنظر رکھتے ہوئےجنوبی کوریا کے صدر کو چھ گھنٹوں میں مارشل لا اٹھانا پڑگیا، مارشل لا ہٹانے کا اعلان ہوتے ہی فوج کی بیرکوں میں واپسی شروع ہو گئی۔
مارشل لاکوختم کرنےکےلئے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کرائی گئی جس کےبعدجنوبی کوریامیں مارشل لاکالعدم ہوگیا۔
ملک میں مارشل لا کے نفاذ کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے میں آیا، جنوبی کوریا کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بھی شدید مخالفت سامنے آئی، 300 اراکین پر مشتمل پارلیمنٹ کے ایوان میں 190 ارکان نے مارشل لا کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

Leave a reply