
وزیراعظم شہبازشریف نےصدرمملکت آصف علی زردای سےاہم ملاقات کی،جس میں دونوں رہنماؤں نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف علی زردای سےملاقات کی،جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔
ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف نےصدرمملکت کوبھارتی اشتعال انگیزی اورپاک فوج کی جانب سےآپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘کی صورت میں بھارت کو دیئے جانے والے موثر جواب بارے آگاہ کیا۔
صدرآصف علی زردای نےبھارت کی جانب سےبزدلانہ وار،جارحیت اورمیزائل حملوں کےخلاف بھرپور جوابی کارروائی پرافواج پاکستان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔
صدر زرداری کاکہناتھاکہ پاکستان نے ایک ذمے دار اور امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا، افسوس کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کے پاس اپنی خودمختاری کے دفاع ، اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔ پوری پاکستانی قوم متحد ہے، بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم کاصدرمملکت کوٹیلیفون،خیریت دریافت کی
نومبر 2, 2024 -
فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی گئی
مئی 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔