
جنگ بندی پرعمل درآمدشروع ہوتےہی غزہ میں خوشی کی لہر،ہرطرف جشن کاسماں ،لوگوں کے مرجھائےہوئےچہرئےخوشی سےمہک اُٹھے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جنگ بندی پرعمل درآمدشروع ہوتےہی فلسطینیوں کی بڑی تعدادباہرنکل آئی،گلی بازاروں میں جشن منایا،خان یونس اور مغربی کنارےمیں بھی فلسطینیوں نےجنگ بندی پراظہاراطمینان کیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق بچےبڑےسبھی خوش،رفاہ کےعلاقےمیں شہریوں نےسجدہ شکراداکیا،جنگ بندی پرننھےبچےبھی سجدہ شکربجالاتےرہے۔
یادرہےکہ چندروزقبل اسرائیل حماس معاہدہ طےپایاتھاجس پراب عمل درآمدشروع ہوگیاہے۔
واضح رہےکے7اکتوبر2023سےغزہ میں اسرائیلی بربریت کاسلسلہ جاری تھا،جس میں ہزاروں فلسطینی شہیدہوگئے،جن میں زیادہ تعدادمظلوم بچوں اور خواتین کی تھی۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت سےسڑکیں اورعمارتیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں،غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کےپیش نظبرخوراک اورادویات جیسے مسائل پیداہورہےہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔