جوسچااورغیرت مندہوگاوہ بانی پی ٹی آئی کاساتھی ہوگا،بشریٰ بی بی

0
32

بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہاؤس میں پی ٹی آئی اجلاس سےخطاب کی آڈیوسامنےآگئی جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ جوسچااورغیرت مندہوگاوہ بانی پی ٹی آئی کاساتھی ہوگا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے بشریٰ بی بی کاکہناتھاکہ گرفتاریوں کاعمل اب شروع ہوگا،آپ نےخودکوگرفتاری سےبچانےکےلئےحکمت عملی طے کرنا ہوگی ،عہدیدارمتبادل تیارکریں بعدمیں نہیں سناجائیگاگرفتارہوگیا،شیلنگ ہوگئی،انٹرنیٹ بندش پرعہدیدارویڈیوزملکی اورغیرملکی میڈیاتک پہنچانے کاانتظام کریں۔
بشریٰ بی بی کامزیدکہناتھاکہ جن کےپاس ویڈیوزثبوت نہیں ہونگےانہیں اگلی بارٹکٹ نہیں دیاجائےگا،یہ صرف بانی پی ٹی آئی کی نہیں ملکی آزادی کی جنگ ہے، 24نومبرآپ کی بانی پی ٹی آئی اورملک کےساتھ وفاداری کاامتحان ہے،پختون غیرت مندقوم ہے،جوسچااورغیرت مندہوگاوہ بانی پی ٹی آئی کاساتھی ہوگا،جب بھی گروپنگ ہوگی تومیرجعفراورمیرصادق سراٹھاناشروع کردیتاہے۔

Leave a reply