جولائی میں پاورسیکٹرکےگردشی قرض میں بڑااضافہ ریکارڈ

جولائی میں پاورسیکٹرکےگردشی قرض میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،مجموعی حجم 2351 ارب تک پہنچ گیا۔
دستاویزات کےمطابق جولائی میں پاورسیکٹرکاگردشی قرض47ارب روپےبڑھ گیا،جولائی میں پاور سیکٹر کاگردشی قرض1161ارب روپےرہا،جبکہ رواں سال جون تک گردشی قرض 1614ارب روپےرہا۔
دستاویزات میں کہاگیاکہ جولائی2024میں گردشی قرض کاحجم 2351ارب روپےتھا،جولائی میں بجلی کمپنیوں کےنقصانات سےگردشی قرض41ارب روپےبڑھا،ریکوریزکم ہونےسےگردشی قرض 46ارب روپےبڑھا۔