جونئیر اسکواش چیمپئن شپ ، پاکستانی کھلاڑیوں نےمیدان مارلیا

0
4

کھیلوں کےمیدان سےاچھی خبر،جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان مارلیا۔
جنوبی کوریا کے شہر چنگجو میں ہونے والی 32 ویں ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ کا سہرا پاکستان کے سر سجا، جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں فتح کے جھنڈے گاڑ دیے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے انڈر15سنگلزبوائز ، انڈر 13 سنگلز بوائز میں گولڈمیڈل ،انڈر 13 سنگلز گرلز میں سلور میڈل ،انڈر 15 پلیٹ ایونٹ بوائز میں گولڈ میڈل اورانڈر 13 پلیٹ ایونٹ بوائز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک کا کھیلوں میں مستقبل تابناک ہے۔جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کھلاڑیوں کا بھرپور ساتھ دیا۔
چیمپئن شپ کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے سپروائزنگ اعلیٰ عبدالجبار بیگ اور جنرل سیکرٹری محمد عالم خان بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ انہوں نے جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

Leave a reply