جوڈیشل سروس ٹربیونل کےڈیپوٹیشن ججزکاکیس:عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا

0
4

جوڈیشل سروس ٹربیونل کے ڈیپوٹیشن  پر آئے ججزواپس بھیجنےکےفیصلےکیخلاف کیس میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمدطاہرنےجوڈیشل سروس ٹربیونل کے ڈیپوٹیشن پرآئےججزواپس بھیجنےکےفیصلےکیخلاف کیس کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادہائیکورٹ ایازشوکت اورایڈیشنل اٹارنی جنرل راشدحفیظ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےاستفسارکیاکہ کیا18مارچ کاصدارتی نوٹیفکیشن ٹربیونل کےسامنےچیلنج تھا؟
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادہائیکورٹ ایازشوکت نے موقف اختیا رکیاکہ 18مارچ کونئےٹربیونل کانوٹیفکیشن جاری ہوگیاتوپراناٹربیونل ختم ہوگیا۔ پرانے ٹربیونل نے21مارچ کومختصرفیصلہ جاری کیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشدحفیظ نے کہا کہ نوٹیفکشن چیلنج نہیں تھا،اُسےکالعدم قرارنہیں دیاجاسکتاتھا۔
عدالت نےفریقین کےدلائل مکمل ہونےپرعدالتی معاون کواپنےدلائل تحریری طورپرجمع کرانےکی ہدایت کی۔
جسٹس ارباب محمدطاہرنےماتحت عدلیہ کےججزکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہےکہ جسٹس بابرستار،جسٹس طارق محمود اورجسٹس سرداراعجازپرمشتمل ٹربیونل نےجوڈیشل سروس ٹربیونل کےڈیپوٹیشن پرآئےججزواپس بھیجنےکافیصلہ دیاتھا۔

Leave a reply