
جوڈیشل کمپلیکس اورہائیکورٹ حملہ کیس میں عدالت نے سماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نےبانی تحریک انصاف عمران خان ،شاہ محمودقریشی ،شبلی فرازاورواثق قیوم ودیگرکےخلاف جوڈیشل کمپلیکس اورہائیکورٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت شبلی فراز اورواثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے جیل رپورٹ ابھی تک پیش نہیں کی جا سکی۔
عدالت نے چار مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایک،تھانہ سنگجانی میں ایک اور تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔ملزمان کے خلاف 2022 اور 2023 میں یہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔