جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس:اسدقیصرکےوارنٹ گرفتاری جاری

0
4

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عدالت نےپی ٹی آئی رہنما اسدقیصرکےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
اسلام آبادکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرانےبانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف  جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نےپی ٹی آئی رہنمااسدقیصرکےوارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتارکرکےپیش کرنےکاحکم دیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی ،اسدعمر،شبلی فرازکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔
بانی پانی ٹی آئی کےحوالےسےوزارت قانون کولکھےخط کاجواب تاحال نہ آیاعدالت نےکیس کی مزید سماعت 6اکتوبرتک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply