جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئےدونام فائنل

0
25

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئےچارمیں سےدوناموں کوفائنل کرلیاگیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقدہوا اجلاس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق جوڈیشل کمیشن نےاسلام آباد  ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے 4 میں سے 2 ناموں کی نامزدگی کردی۔
ذرائع کاکہناہےکہ کمیشن نےسابق صدراسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس اورسیشن جج اعظم خان کوبطور ایڈیشنل جج نامزد کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a reply