جوڈیشل کمیشن نےپشاورہائیکورٹ کیلئے10ایڈیشنل ججزکی منظوری دیدی

0
7

جوڈیشل کمیشن نےپشاورہائیکورٹ کےلئے10ایڈیشنل ججزکی منظوری دےدی۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس منعقدہوا،جس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاورہائیکورٹ کیلئے10ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کی منظوری ہوئی،10ایڈیشنل ججزمیں2ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اور8وکلاکےناموں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ میں  مزیدکہاگیاکہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج فرح جمشیداورانعام اللہ خان کی منظوری دی گئی جبکہ وکلامیں محمدطارق آفریدی،عبدالفیاض،سبط اللہ خان،صلاح الدین کانام شامل ہےاورصادق علی، مدشر امیر ،محمد اورنگزیب،قاضی جواداوراحسان اللہ کےناموں کی منظوری بھی دی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ایجنڈےکےمطابق 9ججزکی تعیناتی ہوناتھی،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے10ججزکی تقرری کی درخواست کی جس پرجوڈیشل کمیشن کے3ارکان کی جانب سےاضافی تعیناتی کی مخالفت کی گئی۔

Leave a reply