جوڈیشل کمیشن کی سپریم کورٹ کے6ججز کی منظوری

0
14

جوڈیشل کمیشن نےسپریم کورٹ کے6ججزکےناموں کی منظوری دےدی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کااجلاس منعقدہوا۔
ذرائع کےمطابق جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اخترنےجوڈیشل کمیشن اجلاس سےبائیکاٹ کیا،بیرسٹرعلی ظفراوربیرسٹرگوہرنےبھی اجلاس کابائیکاٹ کیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے6ججزکےناموں کی منظوری دےدی۔سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس صلاح الدین پنہورکوسپریم کورٹ کاجج بنانےکی منظوری،سندھ ہائیکورٹ کےچف جسٹس شفیع صدیقی کےنام کی بھی منظوری دےدی گئی۔
ذرائع کےمطابق اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق کوسپریم کورٹ کاجج بنانےکی منظوری ،پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کوبھی سپریم کورٹ کےجج بنانےکی منظوری دی گئی اورپشاورہائیکورٹ کےجسٹس شکیل احمدکوسپریم کورٹ کاجج بنانےکی منظوری دی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ بلوچستان ہائیکورٹ کےچیف جسٹس ہاشم خان کاکڑکوسپریم کورٹ کاجج بنانےکی منظوری دی گئی،جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کوبطورایکٹنگ جج سپریم کورٹ تعینات کرنےکی منظوری دی گئی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطورایکٹنگ جج سپریم کورٹ تقرری آرٹیکل181کےتحت کی گئی۔جبکہ لاہورہائیکورٹ سےسپریم کورٹ میں جج تعینات کرنےکامعاملہ مؤخرکردیاگیا۔

Leave a reply