جھنگ میں رواں سال تھل جیپ ریلی منعقد ہو گی

0
123

پاکستان ٹوڈے: جی ایم آپریشنز ٹی ڈی سی پی واحد ارجمند کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ابتدائی سروے مکمل کر لیا گیا ہے اوررواں سال تاریخی و ثقافتی لحاظ سے مردم خیز سرزمین جھنگ میں تھل جیپ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنگ تھل جیپ ریلی کا ٹریک 200 کلو میٹر طویل ہو گا۔جی ایم آپریشنز ٹی ڈی سی پی واحد ارجمند کے مطابق ریلی کے ٹریک میں لیہ اور بھکر کے کچھ علاقے بھی شامل ہوں گے۔جھنگ کا شمار پاکستان کے قدیم ترین اضلاع میں ہوتا ہے۔ اس علاقے کو ساندل بار بھی پکارا جاتا ہے۔

مقامی زبان کے لفظ بار کے معنی گھنے جنگلات ، جبکہ ساندل پنجاب کے ہیرو دُلا بھٹی کے دادا کا نام تھا۔طبعی خدوخال کے لحاظ سے جھنگ کا تقریباً تمام علاقہ میدانی ہے، ماسوائے مغرب کے، جہاں تھل کا صحرائی علاقہ واقع ہے، جو دریائے جہلم کے کنارے سے شروع ہوتا ہوا خوشاب ، لیہ اور بھکر کے اضلاع تک جاتا ہے۔

جی ایم آپریشنز ٹی ڈی سی پی واحد ارجمند کا کہنا ہے کہ جھنگ جیپ ریلی میں قومی سطح کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ بلاشبہ اس موٹر سپورٹس ایونٹ کے انعقاد سے محبت و ثقافت کی سرزمین جھنگ میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

Leave a reply