جہاز میں کسی کی موت یا ہنگامی صورتحال پر عملہ کیا کوڈز استعمال کرتا ہے؟

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر، جہاز میں کسی کی موت یا ہنگامی صورتحال پر عملہ کیا کوڈز استعمال کرتا ہے؟حیرت انگیز تفصیلات سامنے آ گئیں۔
فلائٹ کے عملے کو دوران ِپرواز کئی طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،کیونکہ وہ اپنی پروازوں کے دوران مسافروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور جب کوئی فلائٹ کے دوران فوت ہو جاتا ہے تو انہیں بغیر کسی ہلچل کے صورتحال کو قابو میں رکھنا ہوتا ہے۔اس لیے فلائٹ اٹینڈنٹ خفیہ کوڈ ،ورڈز استعمال کرتے ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جب ہوائی جہاز میں کسی کی موت ہو جائے تو دوسرے مسافر گھبرائیں نہیں۔
پرواز کے دوران کسی کی موت کیلئے جو کوڈ الفاظ باقاعدگی سے استعمال ہوتے ہیں، وہ اینجل(Angel) یاکوڈ300ہے۔یہ الفاظ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پرواز پر موجود افراد کی توجہ ہلاک شدہ مسافر پر مرکوز نہ ہو یا ان میں خطرے کا احساس پیدا نہ ہو۔اس کے علاوہ دیگر کوڈز بھی ہیں ،جو دیگر سنگین حالات کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔
اگر آپSquawk 7500 یا ہوٹل کا لفظ سنیں تو اس کا مطلب ہے کہ طیارہ ہائی جیک کیا جا رہا ہے یا کوئی سکیورٹی مسئلہ درپیش ہے یا پھر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی جا رہی ہے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےاہم ہدایت کردی
مئی 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
الیکٹرک گاڑیوں اور بسوں کا سب سے بڑا نظام کس ملک کا ہے؟
اپریل 19, 2025 -
آوٹ سورس بیشتر سکولوں میں سنگل ٹیچر ہونے کا انکشاف
اپریل 3, 2025 -
واٹس ایپ صارفین اب سٹیٹس میں میوزک بھی شامل کرسکیں گے
اپریل 3, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔