جہاز کی رفتار سے تیز ٹرین کا کامیاب تجربہ،جلد ٹریک پر آئے گی
(پاکستان ٹوڈے) جہاز سے تیز ٹرین ۔۔۔ حیران کن کامیاب تجربہ، یہ ٹرین کب چلے گی اور اس کی اسپیڈ کیا ہو گی جاہیں گے تفصیلات میں
ایک چھوٹے سے ٹریک پر آزمائی جانے والی ’ٹی-فلائٹ‘ نامی اس ٹرین نے 623 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے سفر کیا۔ اس ٹرین کی رفتار جاپان میں چلنے والی دنیا کی سب سے تیز ترین ٹرین ایم ایل ایکس 01 میگلیو (581 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے بھی زیادہ ہے۔تاہم، چینی انجینئر پُر امید ہیں کہ کمرشل استعمال میں آنے کے بعد اس ٹرین کی رفتار 2000.4 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔ یہ رفتار آواز کی رفتار سے کہیں زیادہ اور بوئینگ 737 طیارے سے دُگنی ہوگی۔اس رفتار پر ٹی فلائٹ ٹرین ووہان سے بیجنگ تک صرف 30 منٹ میں پہنچ سکے گی۔ی فلائٹ میں میگنیٹک لیویٹیشن (میگلیو) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے جس میں مقناطیس ٹرین کے ڈبوں کو ٹریک کے اوپر اٹھا کر انتہائی کم مزاحمت کے ساتھ تیراتے ہیں۔اس ٹیکنالوھی کا استعمال پہیوں کی ضرورت کو ختم کرتا ہے، لہٰذا رگڑ کا نہ ہونا تیز اور خاموش سروس مہیا کرتا ہے۔ٹی فلائٹ ایک ہائپر لوپ ٹرین ہوگی جسکا مطلب ہے کہ لوگ دور دراز علاقوں میں ٹیوب کے اندر تیز رفتاری سے سفر کر سکیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔