جیل میں بہترسہولیات کاکیس:عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا

0
37

جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بہترسہولیات کی فراہمی کےکیس میں عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نےبشریٰ بی بی کی جیل میں بہترسہولیات فراہمی درخواست پررجسٹرارہائیکورٹ آفس کےاعتراض کےساتھ سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی جانب سےایڈووکیٹ ظہیر عباس اورمحمدعثمان گل پیش ہوئے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےدرخواست قابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ سپرنٹنڈجیل کودی گئی درخواست پرفیصلہ ساتھ نہیں لگاہوا؟
بشریٰ بی بی کےوکیل نےکہاکہ وہ تودرخواست لیتےبھی نہیں ہم نےکورئیر کے ذریعےدرخواست جیل حکام کوبھیجی ہے،2اپریل کودی جانےوالی درخواست کی کورئیررسیدہم نےساتھ منسلک کی ہے۔
عدالت نےدرخواست قابل سماعت ہونےکےحوالےسےفیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave a reply