جی ایچ کیوحملہ کیس:بانی پی ٹی آئی پرآج بھی فردجرم نہ لگ سکی

0
103

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگرپرآج بھی فردجرم نہ لگ سکی۔
راولپنڈی کی انسداددہشتگردی کی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےکیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کی طرف سےوکیل محمدفیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کےوکیل محمدفیصل ملک نےموقف اختیارکیاکہ راستوں کی بندش سے ملزمان کاپیش ہوناناممکن ہے،جس پرعدالت نےفردجرم کی کارروائی ملزمان کی عدم حاضری کےباعث 28نومبرتک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی سمیت120ملزمان پرآج فردجرم عائدہونی تھی۔

Leave a reply