جی ایچ کیوحملہ کیس میں اہم پیشرفت

0
7

راولپنڈی جی ایچ کیوحملہ کیس میں اہم پیشرفت ،ملزمان کےبیان قلمبند کرلئے گئے۔
اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے راولپنڈی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی عدالت میں پیش کیاگیا۔
پولیس ہیڈکانسٹیبل قدیر کا بیان قلمبند کرلیا گیا،مجسٹریٹ کا بھی بیان قلمبند کرلیا گیااورسب انسپکٹر ریاض کا جزوی بیان ریکارڈ ہوگیا۔
بعدازاں عدالت نےراولپنڈی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔

Leave a reply