
9مئی جی ایچ کیوحملہ کیس میں عدالت نےمزید9ملزمان پرفرد جرم عائدگردی۔
راولپنڈی کی انسداددہشتگردعدالت کےجج امجد علی شاہ نے9مئی جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی،بانی تحریک انصاف عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیاجبکہ شاہ محمودقریشی کوبھی عدالت میں پیش کیاگیا۔
انسداددہشتگردی عدالت نےجی ایچ کیو حملہ کیس میں جن پرفردجرم عائدہوئی اُن ملزمان میں شیریں مزاری ،راشدحفیظ، منیر،خادم حسین کھوکھر،ذاکراللہ شامل جبکہ عظیم اللہ خان، طاہرصادق، مہرمحمدجاوید اورچودھری آصف بھی شامل ہیں۔
ملزمان نےعدالت میں صحت جرم سےانکارکردیا۔عدالت نےآج جی ایچ کیوحملہ کیس میں ملزمان کوطلب کیاتھا۔
جی ایچ کیوحملہ کیس میں مجموعی طورپر98ملزمان پرفردجرم عائدہوچکی ہےجبکہ جی ایچ کیوحملہ کیس میں ملزمان کی تعداد119ہے۔
پراسیکیوشن کی جانب سےغیرحاضرملزمان کی ضمانت منسوخ کرنےکی استدعاکی گئی۔
پراسیکیوٹرنےموقف اختیارکیاکہ غیرحاضرملزمان جان بوجھ کرٹرائل میں تاخیر کر رہےہیں۔
بعدازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ہم پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں شدید بارش سیلاب کا الرٹ جاری
فروری 28, 2024 -
مناسک حج کےلئے لاکھوں عازمین منٰی پہنچ گئے
جون 14, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔