جےیوآئی نےنومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کاانتخاب عدالت میں چیلنج کردیا

جمعیت علمااسلام(جےیوآئی) نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کاانتخاب پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
جےیوآئی کےپارلیمانی لیڈرلطف الرحمان نےپشاورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاکہ وزیراعلیٰ کااستعفیٰ منظورنہیں ہوا، کیسے دوسرے وزیراعلیٰ کاانتخاب ہوسکتاہے،گورنرنےعلی امین گنڈاپورکو15اکتوبرکوپیش ہونے کی ہدایت کی ہے،گورنرنےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکواستعفےکی تصدیق کیلئے بلایا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ آرٹیکل130(8)کےمطابق وزیراعلیٰ استعفیٰ منظوری کےبعددوسراانتخاب ہوسکتاہے ،نئے وزیراعلیٰ کاانتخاب غیرقانونی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ نئےوزیراعلیٰ کےانتخاب کوغیرقانونی قرار دیا جائے۔