حالیہ بارشوں میں وزیراعلیٰ مریم نوازکی ریسکیوسمیت تمام اداروں کےکام کی تعریف

0
13

وزیراعلیٰ مریم نوازنےحالیہ بارشوں میں ریسکیو،پولیس اورتمام اداروں کےکام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تمام اداروں نےبہترین کام کیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپی ڈی ایم اےہیڈکوارٹرکادورہ کیا،اس موقع پر مریم نوازکوبارش اورسیلابی ریلےکی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ کومون سون کی آمدسےقبل پیشگی تیاریوں سے آگاہ کیاگیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیانےحفاظتی انتظامات اورآلات بارے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےابتدائی وارننگ سسٹم کامشاہدہ کیا،مریم نوازکوپنجاب میں سیلاب اوربارشوں کی موجودہ صورتحال سےآگاہ کیاگیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ حالیہ دنوں میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ،ریسکیو ،پولیس اورتمام اداروں نےبہترین کام کیا،21جولائی کوآنےوالےبارش کےایک اوراسپیل کی تیاری آج سےہی شروع کردیں۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ ڈپٹی کمشنرزفیلڈمیں جاکرعوام کی خدمت کریں،واسا سمیت تمام ادارےبارش کے پانی کےنکاس کےلئےکام کررہےہیں،نجی سوسائٹیزبارش کےپانی کےنکاس کےلئےاپنی مشینری نصب کریں، انفرااسٹرکچر کےنقصانات کی فہرستیں بھی تیارکی جارہی ہیں،بارشوں کےبعدانفرااسٹرکچرکی بحالی کاکام شروع کیاجائےگا۔
اُن کاکہناتھاکہ ہائی رسک علاقوں میں نقل مکانی کاسلسلہ بروقت ہوناچاہیے۔شدیدبارشوں کےباوجودنالالئی کی صورتحال قابومیں رہی ہے۔

Leave a reply