حجاج کیلئے ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی

0
71

پاکستان ٹوڈے: پاکستان میں کا نیا انقلابی اقدام، حج سیزن کے دوران "فلائنگ ٹیکسی سروس” متعارف۔

سعودی عرب کی حکومت حج اور عمرہ کے سیزن کے دوران عازمین کی خدمت کے لیے ہر ممکن سہولیات اور راحت و آرام کی خاطر اقدامات کرتی ہے۔

ان نت نئے اقدامات اور سہولیات میں پہلی بار حج سیزن کے موقع پر عازمین کے تریول کے لیے "فلائنگ ٹیکسی سروس” سروس متعارف کرائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نے اس سال حج کے سیزن کے دوران مزید باسہولت اور تیز تر ٹیکنالوجیز اور نقل و حمل کے ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے”فلائنگ ٹیکسیاں” اور "ڈرونز” کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی تقریبا اڑتیس ہزار سے زائد عملہ عازمین حج کو سڑکوں، ریل گاڑیوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے سفری اور لاجسٹک سہولیات کی فراہمی میں مدد کرے گا۔

Leave a reply