حج اخراجات کی مراحل میں وصولی کی وجہ سےحج درخواستوں میں ریکارڈاضافہ ہواہے،پہلے10دنوں میں 29ہزار195حج درخواستیں موصول ہوگئیں۔
دستاویزکےمطابق سرکاری حج اسکیم کےتحت28ہزار895درخواستیں دی گئیں،300عازمین نےاسپانسر شپ اسکیم کےتحت درخواستیں دیں،گزشتہ سال ابتدائی10دن میں ایک ہزار300درخواستیں ملی تھیں۔
دستاویزمیں مزیدکہاگیاکہ رواں سال اب تک 23ہزار 199حج جبکہ5ہزار596عازمین نےمختصرحج کی درخواستیں دیں،17ہزار360درخواست گزاروں نےقربانی کےلئےالگ رقم جمع کرائی،قربانی کےلئے 55ہزار 500 روپےالگ اداکرناہوں گے۔اسپانسرشپ کےلئےحج اخراجات4ہزار225ڈالریکمشت اداکرنےہوں گے۔
دستاویزکےمطابق سرکاری حج اسکیم میں2لاکھ روپےدرخواست کےساتھ جمع کرانالازم ہیں،قرعہ اندازی میں نام آنےپر4لاکھ اوربقایارقم 10فروری تک اداکرناہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔