حج پالیسی 2026 منظور، سرکاری کوٹہ 70 فیصد مقرر

0
12

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی، سرکاری کوٹہ 70 فیصد مقررکردیاگیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حج پالیسی 2026 کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد دیگر اہم امور کی بھی منظوری دی۔
ذرائع نے بتایا کہ نئی حج پالیسی کے تحت 2026 میں سرکاری حج کا کوٹہ 70 فیصد جبکہ پرائیویٹ کوٹہ 30 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ متوقع طور پر سرکاری حج کی لاگت ساڑھے گیارہ لاکھ سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور پرائیویٹ کوٹہ 40 فیصد تجویز کیا تھا، تاہم وزیر اعظم نے اس میں تبدیلی کرتے ہوئے سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا۔

Leave a reply