
حج 2026درخواستوں کادوسرامرحلہ شروع ہوگیااوورسیزپاکستانی بھی اہل ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ درخواستیں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ حج اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستیں جمع کرانے کا عمل 16 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے میں ایسے خواہشمند افراد بھی درخواست جمع کرا سکتے ہیں جو پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ نہیں ہو سکے تھے۔
وزارت مذہبی امورکے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی (اوورسیز) بھی نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواست جمع کرا سکتے ہیں، تاہم انہیں میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاکستان پہنچنے کے بعد جمع کروانا ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جیسے ہی مختص کردہ کوٹہ مکمل ہو جائے گا، حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔