حماداظہرکااین اے129کاضمنی الیکشن نہ لڑنےکافیصلہ

0
2

حماداظہرنےاین اے129میں ضمنی الیکشن نہ لڑنےکااعلان کردیا۔
رہنماتحریک انصاف حماداظہرنےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس سابق(ٹوئٹر) پر اپنےپیغام میں بتایاکہ لاہور کےحلقہ129میں ضمنی انتخاب نہ لڑنےکافیصلہ کیا ہےاگرپارٹی بائیکاٹ نہیں کرتی توچودھری ارسلان کونامزدکروں گا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ میرے والد کی خالی ہونے والی نشست پر ان کے بھانجے چودھری ارسلان ظہیر کو الیکشن لڑایا جائے۔ میرے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں اور نشست جیت کر حلف لینا بھی ممکن نا ہو گا۔ارسلان ظہیر تحریک انصاف دور میں لاہور فروٹ اور سبزی منڈی کمیٹی کے چیئرمین رہے اور ہونہار نوجوان ہیں۔
میرے والد کی اور میری ماضی کی انتخابی مہم میں ہمارے ساتھ کام کیا اور انشاللہ باآسانی اس نشست پر کامیاب ہوں گے انشاللہ۔ ان پر 9 مئی کا کوئی جعلی مقدمہ بھی نہیں کیونکہ یہ اس روز ملک سے باہر تھے اور الیکشن جیتنے کے بعد جبری نااہلی کا بھی سوال پیدا نہیں ہوتا۔چودھری ارسلان کی انتخابی مہم کی انچارج میری ہمشیرہ ہوں گی۔
یادرہےکہ حلقہ 129میں حکمران جماعت کی طرف حافظ نعمان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہےکہ یہ سیٹ حماد اظہرکےوالد میاں اظہرکی وفات کےبعدخالی ہوئی تھی۔

Leave a reply