حماس اوراسرائیل کےدرمیان بالواسطہ مذاکرات کاپہلادورختم

0
10

مصرمیں ہونےوالے حماس اوراسرائیل کےدرمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حماس اورثالثوں کےدرمیان مذاکرات کاپہلادورمثبت ماحول میں ہوا،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےغزہ امن پلان پرمذاکرات کادوسرادورآج دوبارہ ہوگا۔
مصری میڈیاکےمطابق فریقین کےدرمیان مذاکرات مثبت ماحول میں ہورہے ہیں۔
امریکی میڈیاکاکہناہےکہ حماس اوراسرائیل کےدرمیان مذاکرات کچھ دن جاری رہیں گے، امریکا، قطر، مصراورترکیہ ثالث مذاکراتی عمل میں شریک ہیں۔
یادرہےکہ غزہ پراسرائیلی جارحیت کےخلاف امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ پیش کیا،جس میں سے فلسطینی تنظیم حماس نےامریکی صدر کے پیش کیےگئےمنصوبےکی چندشرائط مان لی تھی۔جس کی وجہ سےمذاکرات کاسلسلہ شروع ہواہے۔
واضح رہےکہ 7اکتوبر2023سےلےکراب تک فلسطین پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں ہزارافرادشہیداورلاکھوں زخمی ہوچکےہیں۔جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے۔

Leave a reply