تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے کسوفیم کی سرحد کے نزدیک حماس کے ٹھکانوں اور ان کے زیر استعمال عمارتوں کو تباہ کرنے کے دوران بارودی سرنگ دھماکا ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حماس کے ٹھکانوں اور ان کے تباہ حال انفرا اسٹریکچر کو ڈھا کر ایک ’’بفر زون‘‘ قائم کرنے کی کوششوں کی جا رہی تھی تاکہ یہودی آباد کار اس محفوظ بفرون کے ذریعے اپنے واپس اپنے گھروں کو جا سکیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس نے آپریشن کے دوران اسرائیلی فورسز کی حفاظت پر مامور ایک ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے بعد دو عمارتوں میں خوفناک دھماکا ہوا اور عمارتیں گر گئیں جس میں دو درجن سے زائد فوجی دب گئے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے حماس کے اس حملے میں 10 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی برّی فوج غزہ میں 27 اکتوبر کو داخل ہوئی تھیں اور حماس کے خلاف زمینی کارروائیاں کر رہی ہے جس کے دوران مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 219 ہوگئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ایس ایل 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل سجے گی
فروری 16, 2024 -
پنجاب اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری
مارچ 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔