حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ اور برادر ممالک کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے پر فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے مثبت جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں۔
اُنہوں نے فلسطین کے مسئلے کے حل کیلئے قطر، انڈونیشیا ،ترکیہ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن اور مصر کے کردار کو سراہا،اورکہاکہ امریکی صدر ٹرمپ اور برادر ممالک کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام کرے گا، حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی ہے،الحمدللہ، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں۔















