حمیرااصغرکاموبائل فون برآمد،پولیس کو موت سے قبل کے اہم شواہد مل گئے

0
5

حمیرااصغرکیس میں اہم پیشرفت،اداکارہ کےزیراستعمال موبائل فون اورآئی پیڈبرآمد،پولیس کو موت سے قبل کے اہم شواہد مل گئے۔
تفتیشی حکام کےمطابق اداکارہ حمیرااصغرکےزیراستعمال موبائل فون اورآئی پیڈفرانزک کیلئےبھیج دئیے گئےہیں،موبائل فون اورآئی پیڈکی فرانزک کے ذریعےڈیلیٹ کئےگئےڈیٹاکی معلومات مل سکیں گی، حمیرا اصغرکےموبائل فون سےآخری میسج 7اکتوبر2024کوکیاگیاتھا۔
تفتیشی حکام کاکہناہےکہ اداکارہ کےبینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بینک سےمانگی گئی ہیں،حمیرااصغر کے اعضاکی کیمیکل ایگزامنیشن رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی،کیمیکل ایگزامنیشن رپورٹ سامنے آنےکے بعدہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکےگی۔
لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

واضح رہےکہ رواں ماہ9جولائی کوپولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی تھی، فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی۔جس کےبارےمیں تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply