حمیرااصغرکی پراسرارموت،کیس میں اہم پیشرفت

0
2

حمیرااصغرکی پراسرارموت کےکیس میں اہم پیشرفت ہوئی،اداکارہ کےبھائی کاڈی این اےمیچ کرگیا۔
تفتیشی حکام کاکہناہےکہ حمیرا اصغر کے پوسٹ مارٹم کے دوران لئے گئے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آگئیں ، کیمیائی تجزئیے کے دوران منشیات کےا ستعمال یا زہر دئیے جانےکے شواہد نہیں پائے گئے۔
تفتیشی حکام نےدعویٰ کیاہےکہ قوی امکان ہے کہ حمیرا اصغر کی موت طبی طور پر ہوئی ۔
تفتیشی حکام کےمطابق فلیٹ سے ملنے والی لاش حمیرا اصغر کی ہی تھی ،اداکارہ کے بھائی نوید کا ڈی این اے سیمپل بھی میچ کر گیا ،کیمیکل ایگزامن کے دوران حمیرا اصغر کے فلیٹ میں کسی اور کی موجودگی کے شواہد بھی نہیں ملے۔
یادرہےکہ حمیرا اصغر کیس میں پولیس نے مجموعی طور پر 9 سیمپلز جامعہ کراچی کی فرانزک لیب کوارسال کئے تھے۔
واضح رہےکہ رواں ماہ9جولائی کوپولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی تھی، فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی۔جس کےبارےمیں تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply