بانی تحریک انصاف عمران خان نےکہاہےکہ حکمرانوں نےعدلیہ کابیڑاغرق کرنےکافیصلہ کیاہے۔یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہو جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےبانی تحریک انصاف عمران خان کاکہناتھاکہ آئینی عدالت کا قیام اس لیے عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے۔نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کافیصلہ کیا ہے۔الیکشن فراڈ چھپانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہو جائے گا۔
عمران خان کامزیدکہناتھاکہ رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اس سے بڑا ظلم ملک پر نہیں ہو سکتا۔نیب ترامیم میں انہوں نے اپنے اربوں روپے معاف کروا کر اپنی چوری کو تحفظ دیا۔یہ سب کچھ ملکی مفاد کے خلاف ہو رہا ہے ججز کو دھمکیاں،لوگوں کو اغوا کرنا،ایک سیاسی جماعت کو ختم کرنے سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔ترمیم لانے والوں کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں۔حکومت میں بیٹھے لوگ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے۔اشرافیہ کا انٹرسٹ اور ملکی مفاد آپس میں متضاد ہیں۔6ماہ میں 4ہزار پاکستانی کمپنیاں دبئی میں رجسٹرڈ ہوئیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اُن کاکہناتھاکہ اب ہم قرضے لیکر ملک چلارہے ہیں اسی لئے مہنگائی قابو نہیں آرہی۔ان کو تو فرق نہیں پڑنا ان کا پیسہ اور جائیدادیں باہر ہیں۔عوام کو اپنے حقوق اور عدلیہ کو بچانے کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا۔میں ججز اور صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔یہ قاضی فائز کو دوبارہ لا کر عدلیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں ہم اسکے خلاف خاموش رہیں گے۔ہم اسکے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے۔لاہور میں 21 تاریخ کو پرامن جلسہ اور تاریخی احتجاج کریں گے۔یہ ہمارے ملک کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
راحت فتح علی خاں کے بعد درفشاں نے بھی عمرہ کر لیا
اپریل 6, 2024 -
چودھری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز
اگست 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔