حکومت،ادارےاورعوام دہشتگردی کےخاتمےکیلئےمتحدہیں،وزیراعظم

0
3

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ حکومت،ادارےاورعوام دہشتگردی کے خاتمےکیلئےمتحدہیں،پاکستانی قوم نےاس ناسورکوبہادری اورقربانی سےشکست دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کادہشت گردی کاشکاراورمتاثرین کوخراج تحسین پیش کرنےکےعالمی دن پرپیغام میں کہناتھاکہ پاکستان آج دنیاکےساتھ ہم آوازہوکردہشتگردی کاشکاراوراسکےمتاثرین سے اظہاریکجہتی کرتا ہے،دہشتگردی کےمتاثرین سےاظہاریکجہتی پاکستان کےپرخلوص قومی جذبات کی عکاس ہے، ہرعمر کے شہریوں نےدہشتگردی کےخلاف قربانیاں دیں،مسلح افواج اورقانون نافذکرنے والے ادارے ہرمحاذ پر ڈٹےرہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دہشتگردی کےناسورکوپاکستان نےبطورقوم بہادری،عزم وقربانی سےشکست دی، دہشتگردی کےواقعات ہماری قومی غیرت،امن وخوشحالی کےعزم کوپسپانہ کرسکے،پاکستان نےدہشتگردی کےخلاف عالمی جنگ میں ہراول دستےکاکرداراداکیا،90ہزارسےزائدجانوں کی قربانی دی،ملکی معیشت کوبھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا،ملک کاہرشہر،بازاراورسکول دہشتگردی کی داستان سناتا ہے،پاکستانی معاشرہ قربانیوں پرافسردہ اوربہادری پرفخرکرتاہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ حکومت،ادارےاورعوام دہشتگردی کےخاتمے کیلئے متحد ہیں،نوجوان نسل اس عزم سےپروان چڑھ رہی ہےقومی سلامتی کاتحفظ ہرشہری کاقومی فریضہ ہے،پاکستان نےضرب عضب ،ردالفساداورانٹیلی جنس آپریشنز سےدہشتگردوں کوشکست دی،انٹیلی جنس اداروں نےملک کوبےشمار دہشتگردحملوں سےبچایا،قوم شہدااورمتاثرین کوسلام پیش کرتی ہے،دہشتگردی سے نبردآزما ادارےلائق تحسین ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ نیشنل ایکشن پلان ہماری انسداددہشتگردی کی جامع حکمت عملی کاعکاس ہے،نیشنل ایکشن پلان شدت پسندی کےخلاف نظریاتی ادارہ جاتی اور بیانیاتی محاذوں پرمؤثرحکمت عملی ہے، دہشتگردی کےخلاف قومی اتحادہی ترقی،سلامتی اورروشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

Leave a reply