حکومت،اپوزیشن مذاکرات،پی ٹی آئی نے2مطالبات پیش کردئیے

0
30

حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کادوسرادورجاری،تحریک انصاف نےحکومت کےسامنے2مطالبات رکھ دئیے۔
ذرائع کےمطابق سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت ہونےوالےمذاکرات کےدوسرےدورمیں تحریک انصاف کی جانب سےاپوزیشن لیڈر عمرایوب، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ، اسد قیصر،صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ شریک ہیں۔جبکہ حکومت کی جانب سے مذاکرات میں راناثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر شامل ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ تحریک انصاف کی جانب سےجومطالبات حکومت کے سامنے رکھےگئےہیں ان میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات پر جوڈیشل کمیشن بنانے اوربانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبات شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےحکومت کوسیاسی قیدیوں پر مزیدکیس قائم نہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔جو کیس موجودہیں ان پرعدالتی فیصلوں کےمطابق عمل درآمد ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں پر مزید نئے کیس نہ بنائے جائیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مشاورت ہوئی۔

Leave a reply