حکومتی مذاکراتی پیش کش پرعمرایوب کاردعمل

0
100

حکومتی مذاکراتی پیش کش پرردعمل دیتےہوئےقائدحزب اختلاف عمرایوب نےکہاہےکہ فائروال ہمارے لیے لگائی جارہی ہے یہ ان کے خلاف استعمال ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کاکہناتھاکہ ہمارا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے چھ پارٹیوں کا اتحاد ہے،حکومت سے جوبھی بات ہوگی وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگی،ہمارے خلاف تمام مقدمات جعلی ہیں،ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ حکومت 9 مئی کے مقدمات میں ہمیں سزائیں دلوانا چاہتی ہے،بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے جوڈیشل کمپلیکس اوردیگر جگہوں کی سی سی ٹی وی سامنے لائی جائیں،فائروال ہمارے لیے لگائی جارہی ہے یہ ان کے خلاف استعمال ہوگی۔

Leave a reply