حکومتی وسائل پرپہلاحق بچوں کا،میرسےلئےسب اپنےبچوں جیسےہیں،مریم نواز

0
10

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ حکومت کےوسائل پرپہلاحق بچوں کاہے ،میرےلئےسب اپنےبچوں جیسےہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام جاری ہے، دوسرےصوبوں کےبچےبھی مستفیدہورہےہیں،6ماہ کے دوران 3ہزارسےزائدچلڈرن ہارٹ سرجری کاریکارڈبن گیا،برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نےفیصل آبادکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کی ہارٹ سرجری کی۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ چیف منسٹرچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کےتحت 7436مریض بچوں کی رجسٹریشن ہوچکی،سندھ ،بلوچستان ،آزادکشمیر،گلگت بلتستان اورکےپی کےمریض بچوں کی مفت سرجری کی جارہی ہے،خیبرپختونخوا کے316مریض بچوں کی پنجاب کےہسپتالوں میں مفت سرجری کی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ سندھ کے51،بلوچستان کے11بچوں کی ہارٹ سرجری کےلئےرجسٹریشن کرائی گئی،آزادکشمیرکے158بچوں اورگلگت بلتستان کے30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی،سرکاری ہسپتالوں میں2419اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 743آپریشن ہوئے،چلڈرن ہارٹ سرجری اورعلاج کےاخراجات حکومت پنجاب اداکررہی ہے،بچوں کی تکلیف بردارشت نہیں ،ہارٹ سرجری کےاخراجات حکومت دےگی،حکومت کےوسائل پرپہلاحق بچوں کاہے،میرےلئےسب اپنےبچوں جیسےہیں،پیدائشی امراض قلب میں مبتلابچوں کاعلاج ممکن حدتک جلددریافت ہوگا۔

Leave a reply