حکومتی پارٹی اجازت مانگےآپ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے،عدالت

0
71

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہاہےکہ حکومتی پارٹی اجازت مانگے گی آپ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کےباوجودتحریک انصاف کواحتجاج کی اجازت کی درخواست پرفیصلہ نہ کرنےپرتوہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکیس کی سماعت کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیےکہ حکومتی پارٹی اجازت مانگے گی آپ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے،صرف یہ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ اپوزیشن میں ہیں،آپ نے ایف نائن پارک میں احتجاج کی اجازت نہیں دی؟ پا رک تو پارک ہے، آپ لوگ رولز نہیں بناتے نا۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ کس فیصلے پر توہین عدالت ہے ؟
اسٹیٹ کونسل نےجواب میں کہاکہ دو آرڈرز ہم نے پاس کئے تھے ۔
‏آپ نے لکھا ہے 20 اگست کے بعد کسی جگہ جلسہ احتجاج کر سکتے ہیں ، عدالت کا اسٹیٹ کونسل سے مکالمہ ‏
توہین عدالت تو اس پر نہیں بنتی ، عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہااس حوالے سے آرڈر پاس کروں گا کہتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a reply