حکومت ، اپوزیشن مذاکرات اور روابط میں بڑا بریک تھرو ،سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبرمیں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اپوزیشن کی طرف سےوفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عامر ڈوگر شریک جبکہ حکومت کی جانب سے وزیراعظم کےسیاسی مشیررانا ثنا اللہ ، طارق فضل چودھری، خالد مگسی اور حنیف عباسی شریک ہوئے۔ملاقات سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت ہوئی۔
ذرائع کےمطابق ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے متعلق مشاورت ہوئی،مشترکہ اجلاس سے متعلق فریقین کے درمیان گفتگوہوئی،بلوچستان کی صورتحال پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے تجاویززیر غورآئیں، سردار اختر مینگل کے استعفیٰ پر اپوزیشن اور حکومتی وفد میں مشاورت ہوئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خاطر حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ ملاقات میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ارمیناخان بال بال بچ گئیں
اکتوبر 5, 2024 -
نوکیا کانیا منفرد اوردلکش باربی فون متعارف
اگست 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔