حکومت ان ایکشن:خونی کھیل پتنگ بازی کیخلاف بل منظور

0
4

پنجاب حکومت ان ایکشن،خونی کھیل پتنگ بازی کےخلاف بل منظورکرلیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ پنجاب میں پتنگ بازی پرمکمل پابندی اورخلاف ورزی پرسخت سزائیں ہوں گی،پنجاب اسمبلی نےپتنگ بازی پرمکمل پابندی کابل منظورکرلیا،پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کاترمیمی ایکٹ2024منظورکرلیاگیاہے۔
ترجمان کاکہناہےکہ پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قراردیا گیاہے ،خلاف ورزی پرکم ازکم3سال سے7سال تک قیدکی سزاہوگی،پتنگ بازی ،تیاری ،فروخت اورنقل وحمل پر5لاکھ سے50لاکھ جرمانہ ہوگا،پتنگ بازی سے متعلقہ موادکی تیاری اورنقل وحمل پرمکمل پابندی ہوگی،پتنگ اڑانےوالے کو3سے 5سال قیدیا20لاکھ جرمانہ یادونوں ہوں گے۔

Leave a reply