حکومت اوراپوزیشن میں کےپی میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانےپراتفاق

0
3

حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پراتفاق ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کےلئےحکومت اوراپوزیشن کےدرمیان ملاقات ہوئی، جس میں اپوزیشن اورحکومت کی جانب سےبلامقابلہ سینیٹروں کےانتخاب پراتفاق کیاگیا۔ملاقات میں مسلم لیگ(ن) کے ڈاکٹر عباد ،پیپلزپارٹی کےطلحہ محمو داورجےیوآئی کےعطاالحق نےشرکت کی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ملاقات میں5/6کےفارمولےپراتفاق پایاگیا،طلحہ محمود ،عطاالحق درویش،روبینہ خالد ،دلاورخان اورنیازاحمدبلامقابلہ سینیٹرزمنتخب ہونے والوں میں شامل ہیں،جبکہ تحریک انصاف کے 6 سینیٹرزبلامقابلہ منتخب ہونے پر اتفاق ہوگیا،جن میں پی ٹی آئی کےمرادسعید،فیصل جاوید،مرزاآفریدی بلامقابلہ منتخب سینیٹرزکی فہرست میں شامل ہیں۔پی ٹی آئی کےنورالحق قادری ،اعظم سواتی اور روبینہ نازبلامقابلہ منتخب سینیٹرزکی فہرست میں شامل ہیں،جبکہ بلامقابلہ انتخاب کے لئے تجویزگورنرفیصل کریم کنڈی نے دی تھی،فیصلےکامقصدہارس ٹریڈنگ کوروکناتھا۔

Leave a reply